سی ٹی ڈی کا عثمان قاضی کے قریبی ساتھی میر خان محمد کی گرفتاری کادعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان قاضی کے قریبی ساتھی میر خان محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

دعوے میں کہا گیا کہ ملزم میر خان محمد نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر بنے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے جس نے درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

واضع رہے کہ سی ٹی ڈی کو ایک مشکوک فورس کے طور پر جانا جاتا ہے جن کی ماضی میں متعدد کارروائیوں میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے کئی واقعات جعلی ثابت ہوئی ہیں۔

Share This Article