مستونگ: گاڑیوں میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جھلس کرہلاک

ایڈمن
ایڈمن
0 Min Read

بلوچستا ن کے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مکہ ہوٹل کے قریب زمیاد اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ زمیاد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کے نتیجے میں زمیاد گاڑی میں موجود ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

Share This Article