نوکنڈی میں ٹریفک حادثہ ، 2 افراد ہلاک ، بچوں سمیت 7 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ایک ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

نوکنڈی میں ایران بلوچستان کے بین الاقوامی شاہراہ پر کار اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان ایران شاہراہ این چالیس گزن لانڈی کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سمیت خاتون موقع پر ہلاک ،5 بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے۔

ہلاک اور زخمیوں کا تعلق گرم سیل افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

ہلاک ہونے والے ڈرائیور عبداللہ اور خاتون حاجرہ جبکہ زخمیوں میں جمعہ گل، احسان اللہ، کبیر احمد سمیت دو نامعلوم بچوں کا تعلق ہلمند افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

Share This Article