رحیم یارخان میں پاکستانی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں محمد عرفان ، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل،غضنفر عباس شامل ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یارخان جبکہ 3 کا تعلق بہاول نگر سے ہے ۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی قبول کرتی رہی ہے۔

Share This Article