چمن : افغان سرحد پر روزگار بندش کیخلاف احتجاج، مزدور نے خود کو آگ لگا دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن میں بلوچستان افغان سرحد پر روزگار کی بندش کیخلاف احتجاج کے دوران ایک مزدور نے خود کو آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھوڑا گاڑی چلانے والے مزدوروں نے افغان سرحد پر روزگار کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

اس دوران 30 سالہ محمد یعقوب نے احتجاجاً خود کو آگ لگادی ۔جس پر ساتھیوں نے اسے بچا کر ہسپتال منتقل کردیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق خودی سوزی کرنےوالے شخص کے جسم کا 30 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

زخمی محمد یعقوب کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

محمد یعقوب بلوچستان افغان سرحد پر گھوڑا گاڑی کے ذریعے سامان کی ترسیل کرتا ہے۔

محمد یعقوب روزگار بند ہونے پر شدید مایوسی کا شکار ہے۔

Share This Article