ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج سے جھڑپوں میں 6 اہلکار ہلاک، ایک سرمچار شہید ہوا، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے گوپٹ میں پاکستانی فوج اور تنظیم کے سرمچاروں کے درمیان دوپہر کے وقت اس وقت جھڑپ ہوئی جب فوجی اہلکاروں نے سرمچاروں کے راستے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جھڑپوں کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران پاکستانی فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں، سوئی چھاؤنی سے گوپٹ کی جانب آنے والے ایف سی کے قافلے پر سرمچاروں نے گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید تین اہلکار ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ کے مطابق، ان جھڑپوں میں سنگت برکت عرف گل بگٹی ولد حیوت بگٹی شہید ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید گل بگٹی گزشتہ آٹھ سالوں سے تنظیم سے وابستہ تھے۔ ان کا تعلق بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ “ہوتکانی” سے تھا۔ وہ ایک نہایت بہادر اور باصلاحیت نوجوان تھے، جن کے خاندان نے بلوچ وطن کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی، شہید گل بگٹی کو ان کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

Share This Article