آواران: پاکستانی فوج کے لئے رسد لے جانے والی گاڑی پرمسلح افراد کا قبضہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کوٹو میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے لیے رسد لے جانے والی گاڑی کو ڈرائیور سمیت اپنے ہمراہ لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی میں فوجی راشن کے ساتھ ساتھ بکریاں بھی موجود تھیں، جنہیں مسلح افراد نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مسلح افراد کے بارے میں اطلاعات فراہم نہیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھاؤ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے سخت کرفیو نافذ ہے، جس کے تحت راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے فوجی کیمپ سے اجازت لینا لازم قرار دیا گیا ہے۔ فوجی اجازت نامے کے بغیر راشن یا سامان خریدنے والے افراد کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں فوجی راشن لے جانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے روک کر راشن ضبط کیے تھے، جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔ تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

Share This Article