90 دن کے اندر یا تو ہم عمران خان کو رہا کرائیں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے،گنڈاپور

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے لاہور میں پارٹی کارکُنان اور ممبران صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک میں دہائیوں سے ادارے اور پارٹیاں مسلّط ہیں۔‘

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’90 دن کے اندر یا تو ہم عمران خان کو رہا کرائیں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم آئین اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہمیں غلام ابن غلام بننا ہے تو بس پھر ٹھیک ہے۔ اگر میں عوامی ٹیکس کے پیسوں کا جواب دہ ہوں تو تمام ادارے اور حکومتیں جواب دیں ہیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’پنجاب کی محبت اور جذبہ ناقابلِ بیان ہے، ہر دل سے عمران خان کی آواز بلند ہو رہی ہے۔‘

لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پنجاب اور کے پی کی پارلیمانی پارٹی کی اہم بیٹھک ہوئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیان میں کہا کہ قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے صرف امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر لاہور جا رہے ہیں۔

لاہور پہنچنے پر اُن کا کہنا تھا کہ ’میں پنجاب کے ہر اُس فرد کا مشکور ہوں جو عمران خان کا سپاہی بن کر کھڑا ہے۔ پنجاب پی ٹی آئی کا دل ہے، یہاں کا ہر شہری تحریک انصاف کا محافظ ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچا تھا، لاہور روانگی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ہاؤس میں جمع ہوئے، جہاں اجلاس میں پارٹی قیادت، قومی اسمبلی، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔

Share This Article