سبی میں پولیس چوکی پردستی بم حملہ،حب میں پولیس آفیسر کی گاڑی میں بم نصب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پردستی بم کیا ہے جبکہ حب میں ایک پولیس آفیسر کی ذاتی گاڑی میں نامعلوم افراد نے بم نصب کر دیا۔

سبی میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدھ کو سبی کے علاقے ہرنائی پھاٹک پر پولیس چوکی پرپولیس اہلکارچیکنگ میں مصروف تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب حب میں پولیس ایک آفیسر کی ذاتی گاڑی میں نامعلوم افراد نے بم نصب کر دیا ۔

گاڑی میں مشکوک چیز دیکھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ حب شہر میں اسد چوک کے قریب پولیس آ فیسر اے ایس ائی عبدالرشید بلوچ اپنی ذاتی گاڑی کار گھر کے باہر کھڑی کر کے گئے تاہم واپس آنے پر گاڑی کی باڈی میں نصب مشکوک چیز کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو حصار میں لے لیا اور گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل بم عملے کو طلب کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات کیلئے مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اے ایس آئی عبددالرشید بلوچ حالیہ دنوں وندر تھانہ کی حدود میں کھر کھیڑہ پولیس پوسٹ پر تعینات ہیں۔

Share This Article