حب و خضدار میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اور خضدار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

صنعتی شہر حب میں مین آرسی ڈی شاہراہ پر زاھد کلینک کے سامنے ٹینکر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا۔

جس کے نتیجے میں  دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب خضدار میں ڈوزر گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ خضدار کے علاقے کانک نزد بولان کالونی میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈوزر کو گاڑی سے اتارا جارہا تھاکہ اس دوران ڈوزر پھسل کر ایک شخص کے اوپر گر گیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد یعقوب ولد فیض محمد قوم لانگو کے نام سے ہوگئی ہے جس کا تعلق وڈھ سے بتایا جارہا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share This Article