بلوچستان کے ضلع کیچ سے آمد اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ہوشاب سی پیک روٹ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے روٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔
گونڈسرین لیویز پوسٹ کو قبضے میں لینے لے لیا گیا جبکہ علاقے میں پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
آخری اطلاعات تک مسلح افراد کا کنٹرول برقرار ہے ، جبکہ فورسز کی نقل و حرکت محدود ہے۔ حکام نے واقعہ پر کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو کافی دیر تک جاری رہیں۔
واضح رہے کہ بلوچ مسلح تنظمیوں کی طرف سے شہروں پر قبضہ ، ناکہ بندیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔