بلوچستان کے علاقے سوراب میں فائرنگ اور خضدار میں پانی میں ڈوبنے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
سوراب میں اب سے کچھ دیر پہلے مین آر سی ڈی روڈ پر مسلم ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ذاکر حسین ولد امیر بخش ریکی ساکن سرخ کوئٹہ ریفر کے دوران مین آر سی ڈی کے قریب دم توڑ گئے۔
سوراب میں آج پیش ہونے والے واقعے میں مذکورہ نوجوان شدید زخمی ہو گیاتھا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال سوراب منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کوئٹہ ریفر کر دیا گیا لیکن راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں تاہم حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ۔
واقعہ کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو خضدارمیںبھلونک کے مقام پر پکنک منانے کے لئے جانے والے خاندان کی ایک لڑکی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی ۔
لیویز نے لاش کو پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔
مزید کارروائی جاری ہے ۔