بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں جبری لاپتہ عمران بلوچ عرف کِشُل فیملی اُنکی بازیابی کے لیے آج بروزہفتہ کوپسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اُسکی بازیابی کے لیے حکام بالا سے اپیل کی ہے۔
مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
کہا جارہا ہے کہ پسنی وارڈ نمبر 2 سے تعلق رکھنے والے عمران بلوچ گزشتہ روز پسنی جیٹی سے لاپتہ ہوئے۔
احتجاجی مظاہرین کے دوران لاپتہ عمران بلوچ عرف کِشُل کی والدہ،بیوی اور بھائی ملا ممتاز اور ماہی گیر نمائندہ عزیز اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران بلوچ عرف کِشُل چھوٹے پیمانے پر مچھلی کا کاروبار کرتا ہے اور اُس کا کسی بھی تنظیم اور پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عمران بلوچ کے بھائی ملا ممتاز نے بتایا کہ ہمارا بھائی گذشتہ چار دن سے لاپتہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا افوری طور پر چھوڑ دیا جائے بصورت دیگر ہم مجبور ہونگیں کہ اپنے احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھا دیں۔
اُنہوں نے تحصیل انتظامیہ،ضلع انتظامیہ اور تمام اداروں سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔