بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک افراد میں ایک کی شناخت 30 سالہ شبیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ بھاگ کے نام سے ہوئی ہے ،جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نامعلوم نہ ہوسکی ۔
واقعے کے بعد لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
چھیپا بلوچستان کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
تاحال فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔