کوئٹہ میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے 6 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر پیٹرول سے لوڈ زرنج رکشہ اور نواں کلی لوکل بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اور بی ایم سی منتقل کیا گیا۔

Share This Article