بلوچستان میں جاری پاکستانی بربریت کے خلاف جرمنی میں مظاہرہ کیا جائیگا۔ بی این ایم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں ماروائے عدالت قتل و غارت گری کے خلاف بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی زون کے زیراہتمام برلن میں 18 جولائی 2020 کو 2:00 بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ اور اسی روز آن لائن کمپین

#JusticeForNazBibi‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌
‌‌‌‌‌‌‌بھی چلایا ‌‌‌‌‌جائیگا۔ بی این ایم جرمنی زون کے اعلامیہ کے مطابق ہرنائی سانحہ کیخلاف جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں جاری پاکستانی فوج کی بربریت میں گذشتہ دنوں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان آرمی نے ہرنائی میں ایک گھر میں حملہ آور ہوکر بزرگ بلوچ قیصر مری ،کمسن چھ سالہ معصوم بچی ناز بی بی سمیت دو افراد شہید کیے تھے۔

بلوچستان میں پاکستانی فوج نے ڈیتھ اسکواڈ اور دیگر ریگولر فورسز کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ ریاستی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے جانب سے بلوچستان میں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کا تسلسل گزشتہ مہینے تربت میں بانک ملکناز کی شہادت اور برمش بلوچ کو زخمی کرکے شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تمپ دازن اور ہرنائی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوئے۔ ان تمام واقعات کیخلاف بلوچ قوم نے مشترکہ طور پر بلوچستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا تسلسل جاری رکھا ہے۔

تمام انسانی حقوق کے تنظیموں سمیت سیاسی و آزادی پسند تنظیموں اور بلوچ کمیونٹی سے اس مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment