پنجگور میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کئی علاقوں میں شیلنگ و بمباری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گچک اور دیگر پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدید نوعیت کی شیلنگ کی ہے۔

نمائندہ سنگر نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے گچک اور دیگر علاقوں میں شدید بمباری اور شیلنگ کی ہے۔ تاہم اسی دوران بارش ہونے کی وجہ سے فضائی حملے بند ہوگئے اور گن شپ ہیلی کاپٹر ضلع پنجگور کے مین آرمی کیمپ میں واپس چلے گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی وپانی کی وجہ سے مزید معلومات تک رسائی ممکن نہ ہوپائی ۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی فورسز پر بلوچ مزاحمت کاروں کے کامیاب حملوں کے نتیجے میں پاکستان فوج نے بلوچستان بھرمیں اپنی فوجی آپریشن کو وسعت دی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment