بلوچستان کے علاقے حب میں اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار مسافرکوچ اور کار میں تصادم سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔~نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
اس حوالے سے ایدھی اور ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اوتھل کوسٹ گارڈ و BRCکالج کے قریب N25کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور کار میں تصاد م کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 2افراد زخمی ہو گئے۔
نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ہلاک ہونے والوں کی فیاض احمد ولد محمد فاروق سکنہ مستونگ اور ظہیر احمد ولد بختیار خان سکنہ مستونگ کے نام و پتہ سے شناخت ہو ئی ۔
بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں کو ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ۔