انسداد دہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ 2025 کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
سینئر قانون دان وسینیٹرکامران مرتضی ایڈووکیٹ نے انسداددہشت گردی ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کیا اور اس حوالے سے انہوں نے انسداددہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ کےخلاف آئینی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی۔
آئینی درخواست میں چیف سیکرٹری کےتوسط سے بلوچستان حکومت کو فریق بنایاگیا ہے۔
درخواست گزار کامران مرتضی کا موقف ہے کہ آئینی درخواست کو انسانی حقوق اورمفاد میں فوری دیکھاجائے، اورعدالت سے استدعا کہ انسداددہشت گردی ترمیمی ایکٹ آئین میں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قراردےکرخارج قرار دیاجائے۔
یاد رہے بلوچستان اسمبلی نے انسداددہشت گردی ترمیمی ایکٹ 5جون 2025کو منظور کیاتھا۔
ترمیمی ایکٹ میں قانون نافذکرنےوالے اداروں کو کسی بھی شخص کوبغیرالزام 3ماہ تک زیرحراست رکھنےکااختیاردیاگیاہے۔
اس حوالے سے مزید شقیں بھی قانون میں شامل ہیں۔