زامران اور گریشہ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران اور گریشہ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 13 جون کی سہ پہر 3:30 بجے زامران کے علاقہ گیشتردان میں مبارکی ہل پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

اسی وقت سرمچاروں کے دوسرے دستہ نے کیمپ کے قریب تعمیراتی کمپنی کے ایک سرکاری بلڈوزر کو نشانہ بنا کر کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 14 جون کی رات 09:00 بجے کے قریب گریشہ، سرریج کراس پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے انتہائی قریب سے دشمن کو نشانہ بنایا جس سے کیمپ کے باہر کھڑا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ حملہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ حملے کے جواب میں دشمن فوج نے سرمچاروں کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سرمچار حملے کے بعد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ زامران اور گریشہ میں پاکستانی فورسز پر اور تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article