بلوچستان کے علاقے خضدارا ور تمپ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ منگچر سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کامران جتک نامی ایک شخص موقع پرہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کے کامران جتک ولد سردارشکرخان جتک چمروک کے مقام پر مقامی ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرکھول دی۔
متعدد گولیاں لگنے پر وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
پولیس نے فوری پرمقتول کی لاش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچائی ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
واقعہ تمپ کے علاقے ملک آباد میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبداللہ نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دریں اثنا منگچر کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق منگچر چھوٹانک کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جو ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
نعش کی شناخت سعود احمد کے نام سے کی گئی۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے۔