اورماڑہ میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔

واقعہ گذشتہ شب پیش آیا۔

ذرئع کے مطابق فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو دوران سفر ارماڑہ کے قریب تربت سے کراچی جاتے ہوئے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

مذکورہ نوجوانوں کی شناخت صغیر ولد غلام قادر اور اقرار ولد جنگیان کے نام سے ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ صغیر ولد غلام قادر کو اس سے قبل 20 نومبر 2017 کو کراچی یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا اور کئی سال تک لاپتہ ہونے کے بعد رہا ہوا تھا، گزشتہ شب ایک بار پھر اسے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

Share This Article