بلوچستان کے علاقے مستونگ اور وڈھ میں دو مختلف روڈ حادثات میں 2 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مستونگ کے لیویز تھانہ کھڈکوچہ شریف آباد ایریا میں بسیمہ سے کوئٹہ آنے والی مسافر وین کی ٹکر سے عبدالحکیم ولد عبدالغنی سکنہ تحصیل منگچر ضلع قلات موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ کر ویگن کو تحویل میں لیکر میت شہید غوث بخش رئیسانی ہسپتال پہنچا دیا۔
مزید تفتیش لیویز انتظامیہ کھڈکوچہ کررہی ہے۔
دوسری جانب خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔