بارکھان میں مسلح جھڑپ سے 4 سرمچارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک مسلح جھڑپ میں 4 سرمچاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 جون کو بارکھان کے علاقے رکنی میں کوہ جاندر کے پہاڑی سلسلے میں بلوچ عسکریت پسندوں ،پاکستانی فوج اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں ہوئیں جس سے 4 سرمچار ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ جھڑپوں سے مخالف فریقین کی جانی نقصانات کی خبریں اب تک سامنے نہیں آسکیں۔

جھڑپ میں اپنی جانیں گنوانے والے چاروں سرمچاروں کی شناخت مصطفی نور ولد نور جان، سکنہ تسپ، پنجگور، سمیع اللہ ولد نور محمد، سکنہ ملائی بازار تربت، رسان قادر ولد قادر بخش سکنہ لباچ دنسر آواران اور شاہ زیب ولد امیر بخش سکنہ گونی گریشگ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

سرمچاروں کی میتیں رکنی کے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے میڈیا کے ذریعے اطلاع جاری کردی ہے کہ لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں وصول کریں۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے سرمچاروں کا تعلق کس مسلح تنظیم سے تھا۔اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے۔

Share This Article