بلوچستان کے علاقے قلات میں ٹریفک حادثے سے 2 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔
قلات کے علاقے سنگداس کے مقام پر حادثے کے دوران عبدالمالک اور نوید نامی دوافراد ہلاک ہوگئے جبکہ عبدالخالد شدید زخمی ہوگیا ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔