غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف نوشکی میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکز ی کمیٹی کے رکن اور قلمکار غنی بلوچ کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف نوشکی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔

غنی بلوچ کے اہلخانہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیاگیا۔

احتجاج میں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے نے غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کی مذمت کی اور انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

غنی بلوچ کو 25 مئی کو ریاستی فورسز نے خضدار کے قریب اس وقت حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جب وہ کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔

این ڈی پی کا کہنا ہے کہ غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے۔

Share This Article