مقبوضہ بلوچستان فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں میں پیش آنے والے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پہلا واقعہ صنعتی شہر حب چوکی میں آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

حب میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی جسے جمالی گوٹھ مامو ہوٹل کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کولواہ کے علاقے ڈنڈار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوا ہے۔لاش کی شناخت ابراہیم ولد محمد سکنہ ببر شور وارڈ نمبر ایک پسنی کے نام سے ہوئی۔

تاہم کولواہ میں ملنے والے لاش کی ہلاکت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment