ضلع کیچ آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ

اتوار کے روز صبح گیارہ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں بلور آرمی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ہوشاب بلور میں چوکی کے مورچہ میں موجود ایک فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اسی وقت کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment