سبی : بختیارآباد میں مسافر کوچ الٹنے سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سبی کے علاقے بختیارآباد میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آنے سے 4 افراد ہلاک اور 18 مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مسافر کوچ جو کہ سدا بہار کمپنی کا ہے صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ بختیار آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ریسکیو سینٹر منتقل کیا گیا۔

شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article