بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے عومری کہن سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے سی پیک شاہراہ کو سامی کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا ۔
فیملی کا کہناہے کہ غلام جان نامی پولیس کے اہلکار کو گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے گھر پر چھاپہ کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
غلام جان نامی پولیس کے اہلکار کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ شاہرک کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔