بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سورگز میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالخالق ولد محمد عیسی ساکن اناری کے نام سے ہوگئی ہے جو مستقل طور پر ماراپ سوراب کا رہائشی باتہا جارہا ہے لیکن ابھی باغبانہ میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کی لگ بھگ ہے ،نامعلوم مسلح افراد قتل کرنے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی پہنچایاگیا۔
اورضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب پنجگور میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز26 مئی کو ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے ۔
نوجوان کی شناخت جنگیان ولد عبدالرشیدکے نام سے ہوگئی ہے جو ایک طالب علم ہے اور جائین پروم کا رہائشی ہے۔