آواران : پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ،ایک شدید زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار مچھی میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا جبکہ گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔

ہلاک افراد کی شناخت نعیم بلوچ ولد سنجر بلوچ اور حوری بنت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق رات تقریباً ایک بجے فورسز نے اچانک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا۔

اس دوران جب مقامی مکینوں نے گرفتاریوں کے خلاف مزاحمت کی، تو فورسز نے بلا امتیاز فائرنگ شروع کر دی۔

کارروائی میں نوجوان نعیم بلوچ اور ایک ادھیڑ عمر خاتون حوری موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں، جبکہ نعیم کی والدہ دادی بلوچ شدید زخمی ہو گئیں۔

علاقائی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو رات بھر طبی امداد سے محروم رکھا گیا، اور انہیں اگلی صبح انتہائی تشویشناک حالت میں آواران اسپتال منتقل کیا گیا۔

Share This Article