پنجگور سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کے دوران 5 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بروزپیرکوپنجگور کے علاقے پروم میں مختلف مقامات پر فوجی جارحیت کے دوران مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں5 نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت عارف قادر، جنگیان عبدالرشید، اسرار بشیر، یاسر غلام جان اور فیصل مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران متعدد مقامی افراد کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، جبکہ فوجی فوجی جارحیت تاحال جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article