مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے مستونگ پولیس کے دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شبیر آحمد اور ڈرائیور کلیم اللہ زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تاہم انتظامیہ نے دعوی کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی و سرچ آپریشن شروع کی گئی ہے۔