نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رکن خضدار سے جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار سے پاکستانی فورسز نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی ( این ڈی پی)کے مرکزی کمیٹی کے رکن غنی بلوچ کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

کہا جارہا ہے کہ غنی بلوچ کو فورسز نے گزشتہ رات خضدار کے قریب کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

این ڈی پی نے پارٹی رہنماء کی جبری گمشدگی کے حوالے سے جلد میڈیا میں تفصیلات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نوشکی سے تعلق رکھنے والے غنی بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ وہ براہوئی زبان کے ایم فل کے طالب علم ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عبدالغنی بلوچ کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائے۔

Share This Article