بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی مسافر بس کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
لیویز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح افراد مسافروں کو اتار کر بس کو ڈرائیورز سمیت لے گئے ہیں۔
واقعہ لین دین کا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس اور عملے کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
اے سی کاریزات امیر حمزہ کے مطابق کاریزات کی حدود بوستان کے علاقے میں مسافر بس کو اغواءنہیں کیا گیا۔بلکہ دو ڈرائیوروں اور مسافر بس کو لین دین کے تنازعہ پر لے جایا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق بس اور ڈرائیوروں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں، جلد ہی ڈرائیوروں کو بازیاب کرالیاجائے گا۔