بلوچستان کے صنعتی علاقے حب چوکی میں گذشتہ شب پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
جس کی شناخت چاکر ولد عبدلاسلام کے نام سے ہوگئی ہے ۔
فیملی ذرائع نے سنگر میڈیاکو بتایا کہ لاپتہ کئے گئے چاکر کی دماغی توازن درست نہیں اور اسے علاج کی غرض سے لایا گیا ہے لیکن حب چوکی میں ریاستی فورسز و خفیہ اداروں نے انہیں حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے ۔
واضع رہے کہ پاکستانی فورسز وخفیہ ادارے ،خاتون ہو ،یا بچہ ، ضعیف شخص ہویا معذورکسی بھی تفریق کو خاطر میں لائے بغیر کسی کو بھی اٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کردیتے ہیں۔
چاکر ولد عبدالسلام کی فیملی نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاکر دماغی طور پرنارمل نہیںہے اور اگر اسے مزید اذیت دی گئی تو اس کی حالت اور بھی بگڑ سکتی ہے لہذا اس کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں۔