خضدار میں فائرنگ اور کوئٹہ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر بچہ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع خضدار کے علاقے زہری یکبوزی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد حسن ہرند نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔
خضدارکی تحصیل زہری کے علاقے یکبوزی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محمد حسن ولد نواب خان قوم ہرند زہری موقع پر ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق مقتول رات کواپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا۔جسے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اور فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ میر ہوٹل کے قریب ٹریکٹر کی زد میں اکر بچہ ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت منصف ولد ندیم کے نامس ے ہوگئی ہے اور عمر 11 سال بتائی جارہی ہے۔