بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت محمد یحییٰ اور بشیر مری نے نامو ں سے ہوگئی ہے ۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یحییٰ کو آج 17 مئی 2025 کو کوئٹہ کلی شاہنواز سے ان کے گھر سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گرفتار کرکے لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
جبکہ بشیر مری کو دو روز پہلے 15 مئی 2025 کو ان کے گھر ہزار گنجی سے خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔