تربت: مارے گئے 3 نوجوانوں کی غیر شرعی تدفین کا انکشاف، لواحقین کی قبر کشائی کی کوشش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے متصل علاقے ڈنک میں پاکستانی فورسز کی ایک مبینہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے 3 نوجوانوں کی غیر شرعی تدفین کے انکشاف کے بعدلواحقین کی قبر کشائی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاندانوں کی خواتین نے آج صبح اسلم شاہ قبرستان میں مبینہ قبروں کی نشاندہی کرتے ہوئے انتظامیہ سے لاشیں حوالہ کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق خواتین نے ان قبروں کی خود قبر کشائی شروع کر دی جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کے لاپتہ بیٹوں کی اجتماعی قبریں ہیں جنہیں گذشتہ ماہ فورسز کی کارروائی کے بعد خاموشی سے دفنا دیا گیا تھا۔

خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک لاش کو کھڈے سے نکال لیا ہے تاکہ اسے اسلامی اصولوں اور بلوچی روایات کے مطابق دفن کیا جا سکے۔

لواحقین نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز قبر کشائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Share This Article