بلوچستان کے قلات کا دور دراز علاقہ تحصیل گزگ کے کھنڈ ایریا میں ایک ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قلات کے تحصیل گزگ کے علاقے کھنڈ میں ایک گاڑی کے الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مزید تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ کچے اور ٹوٹ پھوٹ سڑک کی وجہ سے پیش آیا۔