بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں عسکریت پسندوں نے پاکستانی فوج کی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آج بروز جمعہ شام 6 بجے آبسر میں بلوچی بازارکے مقام پر ہوا جہاں عسکریت پسندوں نے فورسز کی ٹرینگ سینٹر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ کافی دیر تک جاری رہا اور دونوں جانب شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حملہ آوروں نے فورسز کی نگرانی کے کیمروں بھی نشانہ بنا ہ کر تباہ کردیا۔
عسکریت پسندوں کے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہاہے ۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول کی ہے ۔