ضلع کیچ : تمپ میں بڑے پیمانے پرفوجی نقل و حرکت، جارحیت کا اندیشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بڑے پیمانے پر پاکستانی فوج کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعرات کو تربت شہر سے 30 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل فوج کا ایک بڑا قافلہ تمپ کی جانب جاتی دکھائی دی گئی ہے۔

بڑے پیمانے پر فوجی نقل وحرکت سے فوجی آپریشن کے نام پر جارحیت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

واضع رہے کہ پورے بلوچستان میں فوجی نقل و حرکت سے خوف کا سماں بند جاتا ہے اور لوگوں کو اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں اور نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل سمیت گھربار کو نذر آتش کرنے کی اذیت ناک خوف سے گزرنا پڑتا ہے۔

Share This Article