بلوچستان کے ساحلی شہر اورسی پیک حب گوادرمیں نگور زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک گیس بوزر اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک شخص کی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح نگور زیرو پوائنٹ پر گیس سے بھری ایک بوزر اور سامنے آنے والی پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا۔
تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص کے جلنے کی اطلاع ہے لیکن تصدیق نہیں ہوسکی ۔
کہا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے سبب دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔