چاغی میں پولیس پر حملہ ،اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی میں پولیس پر حملے میں اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

چاغی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس دعوے کے مطابق چاغی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share This Article