بلوچستان کے علاقے ژوب میں ڈی آئی خان شاہراہ پر گیس بوزر اور کار میں تصادم سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خضدار میں پیر عمر کے مقام پر روڈ حادثے میں جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔
ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سرڈگر کے قریب گیس بوزر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب ڈی ائی جی شاہراہ پر سر ڈگر کے مقام پر گیس بوزر اور کار کے ٹکر حادثے کے بعد کار سڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد محبوب گل ، حاصل شیخ ، نازو شیخ، حاجی یار محمد اور ایک کمسن لڑکا ہلاک ہوئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے محبوب گل فروری 2024 میں کے پی کے اسمبلی کیلئے جے یوآئی ف کے امیدوار تھے ۔
ریسکیو1122کے عملے نے لاشوں کو شیرانی منتقل کردیا ۔
دوسری جانب خضدار کے علاقے پیر عمر کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر مولانا امان اللہ مینگل ہلاک ہوگئے۔
کہا جارہا ہے کہ وہ منگل کے روز خضدار سے وڈھ کی طرف جارہے تھے کہ پیر عمر کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔
انہیں شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کراچی منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔