پنجگور،ناگ اور ڈھاڈرسے 3 نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور،ناگ اور ڈھاڈرسے 3 افراد لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔

ناگ سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ناگ کے علاقے بانسر میں مسلح افراد نے رات گئے ایک شخص کو اس کے گھر سے اغواء کیا اور کچھ فاصلے پر بانسر چھڑائی کے مقام پر قتل کر کے لاش پھینک دی۔

مقتول کی شناخت ملا داود ولد جان محمد سکنہ ناگ بانسر کے طور پر ہوئی ہے۔

لاش کو آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم قتل کے محرکات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے پیرے جھلگ سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

لیویز فورس کے مطابق پنجگور لیویز کو غریب آباد ہوٹل سی پیک روڈ کے قریبی ایریا میں ایک نامعلوم نعش ملی ہے جنہیں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ڈھاڈر کے نواحی علاقے چاندرامی سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر محمد زاہد سرکی نے بتایا کہ لاش دو دن پرانی لگتی ہے، اور تشدد زدہ ہے جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیاہے۔

لاش شناخت کیلئے سول ہسپتال ڈھاڈر میں رکھی گئی ہے۔

Share This Article