پنجگور میں گولی لگنے اور تربت میں روڈ حادثے سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ سے راہگیر ہلاک ہوگیا جبکہ تربت میں ایم 8 سی پیک شاہراہ پر ایک روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پنجگور میں سول گاڑی پر فائرنگ سے تاپلو زامران کے رہائشی لعل جان الٰہی بخش ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وہ کوئٹہ سے کیچ کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کا مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ چل رہا تھا، بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر نوجوان ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں ایم 8 سی پیک شاہراہ پر بلیدہ روڈ کے نزدیک کیساک کے مقام پر سڑک کے ایک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک افراد کی شناخت شیر محمد ولد محمد اسحاق ساکن بنڈے کلات تربت، امید حبیب ولد حبیب الرحمن ساکن میناز اور محمد بخش ولد قادر بحش ساکن گوٹھ کڈ بیلہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل اور ایک کرولا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیاجس میں موٹرسائیکل پر سوار تینون افراد شدید چوٹین آنے کے سبب ہلاک ہوگئے جب کہ گاڑی سوار ایک شخص بھی زخمی ہوا۔

لاشیں اور زخمی کو مقامی لوگوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیا جہاں پولیس اور ہسپتال کے عملے نے ضروری کارروائی کی جب کہ زخمی کو علاج اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

Share This Article