کوئٹہ و خضدار میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔

کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ پر نزد چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہو گئے ۔

ہلاک افراد کی شناخت عبدالرزاق ولد عبدالوحید اورمہراللہ ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

نعشوں کو سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کردیا گیاہے۔

اس سلسلے میں مزید کارروائی جا ری ہے ۔

دوسری جانب خضدار میں رہزنوں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا۔

گزشتہ رات ایک بجے کے قریب خضدار کے علاقے سورگز ایریا میں جاوید ولد سکندر ابابکی کو ڈاکوؤں نے رہزنی کے دوران قتل کردیا

مقتول پیشہ کے لحاظ سے مزدور تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں ریاستی پشت پناہی میں مسلح گروہ سرگرم ہیں۔

Share This Article