گوادر و مستونگ میں فائرنگ و کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے گوادر اور مستونگ میں نفائرنگ اور بجلی کی کرنٹ لگنے کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سمیر ولد فضل کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے کانک میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقے عمر آباد کانک میں بجلی کے11ہزار کے وی کی تاریں ایک ڈمپر ٹرک کی جانب سے کھمبے کو ٹکر لگنے سے گر گئے تھے جس سے کرنٹ لگنے کا حادثہ پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں مستونگ پولیس کے اے ایس آئی علی احمد اور امین اللہ شامل ہیں جبکہ کرنٹ لگنے سے دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

Share This Article